ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طالبان نے 235یرغمالیوں کو رہا کر دیا

طالبان نے 235یرغمالیوں کو رہا کر دیا

Wed, 09 Aug 2017 16:33:50    S.O. News Service

کابل،9/اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغان طالبان نے ملک کے شمالی حصے کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے 235 افراد کو رہا کر دیا ہے۔ اسی علاقے میں طالبان نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کے ساتھ مل کر چند روز قبل پچاس شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔صوبائی گورنر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے بتایا کہ دیہاتیوں کی مرزا ولنگ نامی ضلعے سے رہائی قبائلی رہنماؤں اور طالبان کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ امانی نے بتایا کہ رہائی پانے والے 235شہریوں کو بحفاظت صوبہ سرپل میں دیگر مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں جنگجوؤں نے مزید کتنے مقامی افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ایک سکورٹی اہلکار کے مطابق مرزا ولنگ میں اس وقت بھی تقریباً ایک سو افراد کو یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے افغانستان کے لیے امریکی حکمتِ عملی سے متعلق سخت سوالات پوچھے ہیں۔ وزیرداخلہ ریکس ٹِلرسن کے مطابق صدر ٹرمپ افغانستان کے معاملے میں ماضی کی پالیسیوں کا تسلسل نہیں چاہتے۔ 

واضح رہے کہ صوبہ سرپل کے سید ضلعے کے شیعہ اکثریت والے علاقے مرزا ولنگ میں جہادیوں نے پچھلے ہفتے کے اختتام پر قریب پچاس افراد کو قتل کر دیا تھا، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ 


Share: